جولائی،یوم شہداء کشمیر
سجاد وریاہ۔۔۔۔گمان
Image Courtesy:https://twitter.com/RizwanC0/status/1282571931955290113 |
13جولائی 2020ء کی شام ۵ بجے سفارتخانہ پاکستان ریاض نے یوم شہداء کشمیر کی آن لائن تقریب کا انعقاد کیا۔اس تقریب کے انعقاد کا اہتمام کرنے پر سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز،پریس قونصلر ڈاکٹر مدثر چیمہ اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے شرکت کا موقع فراہم کیا۔اس تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان،صحافی خواتین و حضرات اور پاکستانی کمیونٹی کے معتبر و محترم اراکین نے بھی شرکت کی۔
اس تقریب کا آغاز تلاوت ِ کلام پاک سے ہوا،ابتدائیہ کے طور سفیر پاکستان نے شُرکاء کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد سفیر پاکستان نے13جولائی 1931ء کو سرینگر جیل کے سامنے پیش آنے والا واقعہ کا پس منظر پیش کیا۔یہ تاریخی واقعہ بیان کیا جس میں ایک اذان کی تکمیل کے لئے ۲۲ کشمیری مسلمان جوانوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔ایک جوان نے اذان شروع کی اسکو ڈوگرہ راج کی پولیس نے شہید کردیا،دوسرے جوان نے آگے بڑھکر وہیں سے اذان شروع کر دی،اسکو شہید کیا گیا تو تیسرے جوان نے اذان شروع کر دی اسطرح ۲۲ جوانوں نے اذان کی تکمیل کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔میں سمجھتا ہوں کہ اس واقعے کو بجا طور پر ”ایک اذان،بائیس موذن“ کے عنوان سے ایک کہانی کی شکل میں بیان کیا جا سکتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں