اسٹیل ملز بحالی یا نجکاری۔
سجاد وریاہ ۔ ۔ ۔ گمان
Pakistan Steel Mills Image Courtesy : Pakistan Steel Mills Facebook page |
آج کے بلاگ میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے بات ہو گی،روس کی پیشکش اور اس کے معاشی اور سیاسی اثرات کا احاطہ کیا جائے گا۔حکومت کی ہچکچاہٹ پر بات ہو گی اور یہ بھی زیر بحث ہو گا کہ پاکستان کی اس خطے میں پوزیشن کیسے بہتر ہو جائے گی
پس منظر
بحالی کی پیشکش۔
حکومت پاکستان کی ہچکچاہٹ
حتمی رائے
پس منظر
Image Courtesy :Facebook Pakistan Steel Mills Karachi ' Site for Pakistan steel mills |
پاکستان اسٹیل ملز منصوبہ ستر کی دہائی میں روس کے تعاون سے شروع کیا گیاجو 1985ء میں مکمل ہوا۔پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا اور آخری منصوبہ تھا جو خیر سگالی کی بنیاد پر لگایا گیا،کسی مالی منفعت کے بغیر روس نے مالی اور تیکنیکی معاونت کے ذریعے پاکستا ن اسٹیل ملز کا منصوبہ مکمل کیا تھا۔یہ بہت کامیاب اور منافع بخش منصوبہ تھا۔لیکن بعد میں پاکستان میں حکومتوں کی نا اہلی اور کرپشن نے اسٹیل ملز کو سفید ہاتھی بنا دیا،جو اربوں کھا جاتا ہے۔حکومتیں اس سے جان چھڑانے کے لئے نجکاری کے اعلان کرتی رہی ہیں لیکن عوامی دباو کے سبب پیچھے ہٹ جاتی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان بھی اداروں کی نجکاری پر تنقید کرتے رہے ہیں،لیکن اب ان کی حکومت اور وزیر، نجکاری کی وکالت کرتے نظر آتے ہیں۔نجکاری یا بحالی اگر قومی مفاد میں ہو،اسٹیل ملز کو اگر چند سالوں پبلک اینڈ پرائیویٹ اشتراک سے چلانے کا منصوبہ ہو،حکومت پاکستان کو اس کی ذمہ داری لینا ہو گی اور اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لینا ہو گا،ایسا نہیں کہ نجکاری کے نام پر اس کی بندر بانٹ شروع کی جائے۔
Pakistan Steel Mills Image Courtesy : Pakistan steel Mills Facebook page |
بحالی کی پیشکش۔
پاکستان اسٹیل ملز کے قیام میں تعاون کرنے والے روس نے اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے ۵ ارب امریکی ڈالرز دینے کی پیشکش کر دی ہے۔روس کے ریاستی ادارے ’انٹر راوٗ انجیئرنگ‘کے جنرل ڈائریکٹر پورے تیروف کی طرف سے حکومت پاکستان کے ایک مراسلے کے جواب میں لکھے گئے خط میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم حکومت پاکستان کو بخوشی مطلع کر رہے ہیں کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لئے تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں،ہمارے پاس جدید ٹیکنالوجی،ہنر مند افراد اور وسائل موجود ہیں،اس ادارے کو ایک بڑا،جدید انڈسٹریل کمپلیکس بنایا جا سکتا ہے،تیکنیکی امداد کے ساتھ ادارے کی ایکسپورٹ فنانسنگ فنڈ میں ۵ ارب ڈالرز کی فنڈنگ بھی فراہم کرنے کو تیار ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹیل ملز کی بحالی کی غرض سے ہم فنانسنگ اور تیکنیکل معاونت کی غرض سے پاکستان میں نیا وفد بھیجنا بھی تجویز کرتے ہیں۔ہم گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی بنیاد پر اس وسیع منصوبے پر عملدرآمد کے امکانات دیکھنا چاہتے ہیں۔
حکومت پاکستان کی ہچکچاہٹ
Government of Pakistan Image Courtesy: Global News |
روس کی جانب سے اس پیشکش کا اظہار 28اپریل 2020ء کو حکومت پاکستان کے نام لکھے گئے ایک خط میں کیا گیا۔اخباری اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان سے اس خط کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔اس سے بظاہر یہی لگتا ہے کہ حکومت پاکستان ابھی اسٹیل ملز کی بحالی یا نجکاری کے حوالے سے گومگو کی صورتحال سے دوچار ہے۔
حتمی رائے
میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کو روس کی اس پیشکش کا مثبت اور موثر جواب دینا چاہئے۔اس سے ایک تو ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی،روس سے تجارتی تعلقات کے نئے راست کھلیں گے،اس خطے میں پاکستان کے اثرورسوخ میں اضافہ ہو گا،پاکستان کی سیاسی اور معاشی حیثیت مضبوط ہو جائے گی۔صرف چین پر انحصار کم ہو گا،پاکستان کے خسارے والے ادارے کو اگر منافع بخش بنایا جاتا ہے تو اندرونی سطح پر ملازمتیں اور کاروبار کے مواقع بڑھیں گے۔حکومت کو اس پیشکش کا مثبت جوابدینا چاہئے۔
Pakistan Steel Mills Image Courtesy : Pakistan Steel Mills Facebook page. |
Pakistan should respond to Russia.
جواب دیںحذف کریںGood Analysis