Image Courtesy : business insider.com |
میری ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ۔
سجاد وریاہ ۔ ۔ ۔ گمان
میری ٹرمپ (MaryTrump) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی ہیں۔ان کی عمر ۵۵ سال ہے اور وہ امریکی صدر کے بڑے بھائی فریڈٹرمپ جونئیر(Fred Trump Jr (کی بیٹی ہیں۔انہوں نے ایک کتاب ”Too Much and Never Enough“ کے نام سے لکھی ہے،جس میں وہ اپنے خاندانی پس منظر،خاندانی معاملات اور کاروباری معاملات کے بارے میں کھلے انداز میں لکھتی ہیں۔وہ لکھتی ہیں کہ ان کے والد فریڈ ٹرمپ جونیئر شراب کے عادی تھے،خاندان کے رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں دلچسپی نہیں لیتے تھے،جسکی وجہ سے انکے والد ٹرمپ سینیئر ان کے ساتھ سختی سے پیش آتے،کہتے کہ کاروبار کو سنبھالنے کی کوشش کرو۔لیکن وہ شراب کے رسیا ہونے کی وجہ سے والد کی ڈانٹ اور تضحیک کے باوجود کاروبار میں دل نہ لگا سکے اور بالآخر کثرت شراب نوشی کے باعث دل اور گردوں کے امراض کا شکار ہو کر ۲۴ سال کی عمر میں موت کے منہ میں چلے گئے۔وہ لکھتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ چونکہ اس وقت چھوٹا تھا،وہ اپنے بڑے بھائی کی والد کے ہاتھوں تضحیک کو دیکھتا تھا،اس نے یہ سبق سیکھ لیا کہ کاروبار کو سنبھالنا ہے ایسی تضحیک برداشت نہیں کرنی،کچھ بھی کرنا پڑے،اخلاقی،غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کرنا پڑیں،پیسہ بنانا ہے،طاقت حاصل کرنی ہے۔وہ مزیدلکھتی ہے کہ ٹرمپ کیلئے’دھوکہ دہی‘ غیر اخلاقی نہیں بلکہ ”cheating is a way of life“ ہے۔امریکی صدر کی بھتیجی ہونے کے ناتے انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی معلومات بھی نیویارک ٹائمز کے ساتھ شیئر کی تھیں جو اس کتاب میں بھی شائع کی گئی ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ کتاب امریکی صدر کی اخلاقیات اور ساکھ کو بھر پور نقصان پہنچائے گی کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کتاب کی اشاعت کو رکوانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہوا تھا،جو عدالت نے مسترد کردیا ہے۔اب یہ کتاب معمول کے مطابق ۸۲ جولائی کو”سائمن اور شُسٹر پبلشرز“شائع کریں گے۔
Image Courtesy : bbc.com |
Image Coutesy: standard.co.uk |
میری ٹرمپ نے اس کتاب میں اپنے چچا ڈونلڈ ٹرمپ کی اخلاقی ساکھ کا جنازہ نکال دیا ہے،میری ٹرمپ لکھتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک فراڈ،انا پرست اور بد اخلاق شخص ہے۔عورتوں سے ملنے کا شوقین لیکن جو عورت ملنے سے انکار کرے اسکو موٹی،بھدی اور بدصورت کہہ کر اس کی توہین کرکے اپنی انا کی تسکین کرتا ہے۔میری ٹرمپ نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک دھوکے باز شخص ہے،اس نے مجھے یعنی ”میری ٹرمپ“ کو کہا کہ گھوسٹ رائٹر کے طور ایک کتاب لکھو،وہ کہتی ہیں جب میں نے لکھی تو مجھے بغیر معاوضے کے فارغ کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی اخلاقی گراوٹ کا ذکر اس طرح کیا کہ میرے جسم پر نامناسب تبصرہ کر دیا۔وہ میرے چچا ہیں لیکن مجھے میرے جسم کے بارے میں کچھ تجاویز دینا شروع ہوگئے۔
میں اس کتاب کے لیک شدہ مواد کے ذریعے سامنے آنے والی معلومات پر ٹرمپ کی شخصیت اور کردار پر حیران نہیں ہوا بلکہ مجھے اپنے ذاتی تجزیہ پر مزید یقین ہو گیا،کیونکہ میری رائے میں ٹرمپ ایک حواس باختہ،انا پرست اور تیز مزاج شخصیت ہیں۔میں ان کے ذاتی کردار پر کبھی بات نہیں کرتا تھالیکن سیاسی حوالوں سے ان کی کہہ مکرنیوں،دھمکیوں اور بدزبانی کا حوالہ بھی دیتا رہا ہوں اور میں اس چیز کا مشاہدہ کر چکا ہوں کہ ٹرمپ ایک بلیک میلر کے طور پر نظر آیا،جب اس نے اقتدار سنبھالتے ہی سعودی عرب،پاکستان اور ایران کے بارے میں دھمکیآمیز بیانات دینا شروع کر دیے۔پھر جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر ان کو ڈیل کر لیا،معاملات سیٹل کر لیے تو یہی ٹرمپ،سعودی عرب پہنچا،وہاں سعودی قیادت کے ساتھ تلوار رقص کرتا نظر آیا۔سعودی شہزادے نے اسکو دولت کے ترازو میں تول دیا۔پھر یہی ٹرمپ سعودی عرب اور ولی عہد کے گُن گانے لگا۔یہ عمل سپر پاور کے صدر کی معاشی اخلاقیات کا پتہ دیتا ہے۔بہر حال میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ مفادات کی سیاست اوردھندے میں اخلاقی اقدار ڈھونڈنا بہت مشکل ہو تا ہے،لیکن میری ٹرمپ نے تو اپنی کتاب میں اپنے چچا ڈونلڈ ٹرمپ کو بری طرح ایکسپوز کر دیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں